ملک میں آج سے بارشوں کا امکان

March 27, 2024

محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

بلوچستان کے 16 اضلاع میں آج سے 29 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔