غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 76 فلسطینی شہید

March 27, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 76 فلسطینی شہید کردیے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 490 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوئے۔