یقین کرنا مشکل ہے داعش ماسکو پر حملہ کر سکتی ہے، ترجمان روسی وزارت خاجہ

March 27, 2024

روسی ترجمان ماریا زخاروا (فائل فوٹو)۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں 103 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمانماریا زخارووا کا کہنا ہے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو پر حملہ کر سکتی ہے۔

روسی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔

ماسکو سےخبر ایجنسی کے مطابق روسی دارالحکومت میں جمعہ کو ہونے والے کنسرٹ حملے میں 139 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نے حملے کا الزام امریکا، برطانیہ اور یوکرین پر لگایا ہے۔