ٹوبہ ٹیک سنگھ: لڑکی کو بھائی اور باپ نے گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر مار دیا

March 27, 2024

علامتی فوٹو

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی بھیانک واردات سامنے آئی ہے، لڑکی کو بھائی اور باپ نے دیگر گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر قتل کردیا۔

تھانہ صدر ٹوبہ پولیس نے قتل کی وحشیانہ واردات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، ملزمان نے واردات کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین کردی تھی۔

پولیس نے مزید تحقیقات کےلیے قبر کشائی کرکے لاش سے نمونے حاصل کرلیے۔