افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان

March 28, 2024

فائل فوٹو

افغان طالبان نے افغانستان میں خواتین کو کھلے میدان میں عوام کے سامنے زنا حد پر سنگسار کرنے کا اعلان کردیا۔

امارت اسلامی افغانستان کے امیر المومنین ملا ہیبت اللّٰہ نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ رجم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے۔

نمائندہ امارت اسلامی نے ملا ہیبت اللّٰہ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔