ایم اے جناح روڈ، تیز رفتار مسافر بس نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتارمسافر بس نے موٹرسائیکل سوار افراد کوکچل دیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدودایم اے جناح روڈ پر اماں ٹاور کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دانش اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔