سرجانی ٹاؤن، گھر میں چوری کے الزام میں تشدد سے مبینہ چور ہلاک

April 27, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون سیف المری گوٹھ چرچ کے قریب گھر میں چوری کرنے کے الزام میں اہلخانہ نےمبینہ چور کو پکڑ کر تشددکا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ، پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ عرفان مسیح ولد بشیر مسیح کے نام سے ہوئی ہے ،ابتدائی تفتیش میں پولیس نے چرچ سے متصل مکان کے رہائشی یوسف مسیح کو حراست میں لیا تو اس نے بتایا کہ میرے گھر پر صبح 6 بجے عرفان مسیح گھس کر چوری کرکے فرار ہورہا تھا جس کو پکڑ لیا اورمارا پیٹا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا، پولیس کو مقتول کے بھائی ذوالفقار مسیح نے بتایا کہ یوسف مسیح اور قیصر مسیح نے بلایا تھا جہاں دونوں افراد نے میرے بھائی پر تشدد کیا اور قتل کرکے لاش گلی میں پھینک دی ،پولیس نے ذوالفقار مسیح کی مدعیت میں اسکے بھائی عرفان کے قتل کا مقدمہ یوسف مسیح اور قیصر مسیح کے خلاف درج کر کے یوسف مسیح کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ جبکہ قیصر مسیح کی تلاش کی جارہی ہے۔