امریکا کا بلیک کیٹ ہیکرز سے متعلق معلومات دینے والے کیلئے 10 ملین ڈالر انعام

March 28, 2024

فائل فوٹو

امریکا نے بلیک کیٹ کے نام سے مشہور ہیکرز سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمۂ خارجہ نے بلیک کیٹ کے حوالے سے معلومات دینے والے کے لیے10 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کی تھی۔

بلیک کیٹ رینسم ویئر گروپ نے حال ہی میں یونائیٹڈ ہیلتھ ٹیکنالوجی یونٹ کو ہیک کیا تھا اور انشورنس کی ادائیگیوں کو متاثر کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ایک بیان میںیونائیٹڈ ہیلتھ نے کہا تھا کہ اس سائبر حملے کی وجہ سے فروری کے آخر میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا تھا۔

یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کا ٹیکنالوجی یونٹ انشورنس کمپنیوں سے میڈیکل کمپنیوں کو ادائیگیوں کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس حملے نے 30 ملین سے زیادہ غریب مریضوں کی خدمت کرنے والے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر شدید اثر ڈالا تھا۔