کراچی کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ

March 28, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سےڈی آئی جیساؤتھ زون اسد رضا کا کہنا ہے کہ 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کے بعد ٹینڈرز بھی جاری کردیا گیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 15 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 15لاکھ روپے جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ کے 10تھانوں کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے 12 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 95 لاکھ لاکھ مختص کیے ہیں۔

تھانوں کی تزئین و آرائش کی مدت تکمیل30 دن سے 2 ماہ تک رکھی ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ زون کے 8 تھانوں میں تزئین و آرائش اور بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے،

ساؤتھ زون کے29 تھانوں میں تزئین و آرائش اور معمولی نوعیت کی مرمت ہوگی۔