بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والوں کی گاڑیاں روک دی گئیں

March 28, 2024

فائل فوٹو

پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل جانے والی ایک سڑک کو بند کر دیا گیا۔

پولیس اہلکاروں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی گاڑیاں بھی روک دیں۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے سڑک پر مزید بیریئرز لگا دیے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل گیٹ کے سامنے دکانوں کو بھی فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔