اذان میں تبدیلی سے متعلق خبروں پر شارجہ حکام کی وضاحت

March 28, 2024

ـــ فائل فوٹو

شارجہ کی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اذان میں تبدیلی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کی گئی ہے۔

حکّام نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور مذہبی اصولوں کے منافی ہیں۔

حکام کے مطابق ایسی معلومات کو آگے پہنچانے سے پہلے ان کے حقائق کے بارے میں تصدیق کرنی چاہیے۔

حکّام نے مزید کہا کہ صرف ان خبروں پر بھروسہ کریں جو سرکاری ذرائع سے موصول ہوں، اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شارجہ میں مذہبی اصولوں کے ساتھ وابستگی میں ثابت قدم ہیں بلکہ یہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔