اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

March 28, 2024

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مالاکنڈ، دیر بالا، لوئر دیر، باجوڑ، غذر اور گاہکوچ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی۔