کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

March 29, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے فائرنگ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شارع فیصل کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہاس طرح کے واقعات ناقابل معافی ہیں۔