کے ڈی اے سے 139 میدانوں پر چائنا کٹنگ کی تفصیلات طلب

March 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے 139 کھیل کے میدانوں پر چائنا کٹنگ کی تفصیلات مانگ لیں اورکہا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اپنے قوانین میں وضاحت کرے کے ڈی اے کے تحت جو 6 اسکیمیں سالہا سال قبل مکمل ہوگئی ہیں ان کو کے ڈی اے کے ایم سی کے ہینڈ اوور کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے دورے اور ان دونوں محکموں کی بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔