ڈیفنس فیز 8 میں قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ذاتی رنجش پر دوست کی جان لی

March 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساحل تھانہ کی حدود میں ساحل ایونیو نزد خیابان بابر فیز 8ڈی ایچ اے کراچی میں 15جنوری 2024کونامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے عدنان رند ولد حاجی محمد اسحاق ہلاک ہوگیا تھا ابتدائی طور واقعہ ڈکیتی مذاحمت پر قتل کاواقعہ معلوم ہواتھا،تفتیشی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم سید محمد اکرم شاہ کوگرفتار کرلیا ،دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم سید محمد اکرم شاہ مقتول عدنان رند ولد حاجی محمد اسحاق دین کا دوست ہے اور ذاتی رنجش کی وجہ سے اسے قتل کیا ۔