دہشتگردی بڑھتے واقعات، ایف سی میں مزید سولجرز کی بھرتی کا فیصلہ

March 29, 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقہ جات میںدہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے وفاقی حکومت نے ایف سی میںمزید بھرتیاںکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فر نٹئر کو ر بلوچستان ساؤتھ تربت کیلئے 6232لڑاکا، 153غیر لڑاکا سولجرز اور59کلرک بھرتی کئے جائیں گے،بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوش خبری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان بھرتیوں کیلئے این او سی جا ری کردیا،جو چھ ماہ تک کیلئے کا رآ مد ہے ۔ ذ رائع کے مطابق فر نٹئر کو ر ( ایف سی ) بلوچستان ساؤتھ تربت کیلئے 6232لڑاکا سولجرزبھرتی کئے جائیںگے۔ان کی بھرتی گریڈ پانچ میںہوگی۔