سی ڈی اے پروکیورمنٹ کا ای پیڈ سسٹم جواب دے گیا

March 29, 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر)سی ڈی اے پروکیورمنٹ کا ای پیڈ سسٹم جواب دے گیا،مستقبل میں ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے درپیش ایشوز کو حل کیا جائے، سی ڈی اے انتظامیہ نے پیپرا (PPRA) کی جانب سے ای پروکیورمنٹ ریگولیشنز 2023کے تحت سرکاری اداروں کیلئے متعارف کرائے گئے ای پیڈ (EPADS)سافٹ ویئر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ ان تحفظات کا اظہار سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ مسکین کاظمی کی جانب سے ڈائریکٹر پیپرا رضوان محمود کو لکھے گئے مراسلہ میں کیا گیا ہے کہ پیپرا کے ایس آر او کے تحت سی ڈی اے نے اپنا پروکیورمنٹ سسٹم ای پیڈ سافٹ ویئر پر شروع کردیا ہے۔