جنوبی افریقہ: بس کھائی میں گر گئی، 45 ایسٹر زائرین ہلاک

March 29, 2024

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی افریقہ کے صوبے لمپوپو میں ایسٹر زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

بس بے قابو ہو کر پل کے بیریئر سے ٹکرائی اور نیچے کھائی میں جا گری، پل سے گرنے سے بس میں آگ لگ گئی۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے مطابق حادثے میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

جوہانسبرگ کے محکمۂ ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ بس میں سوارحادثے میں 8 سالہ بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی ہے۔