بنا سیاسی وابستگی عوام کی خدمت کا عہد کرتی ہوں، آصفہ بھٹو زرداری

March 29, 2024

آصفہ بھٹو زرداری: فوٹو فائل

محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی بنا سیاسی وابستگی اپنی بہترین صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت کا عہد کرتی ہوں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کاغذات نامزدگی کے اندراج سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کے اجراء تک اپنے حلقہ انتخاب کے عوام، پارٹی ورکرز جیالوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ بھی ادا کیا۔