پی آئی اے نجکاری‘ جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے

March 30, 2024

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اقدامات تیز ‘عنقریب بین الاقوامی مارکیٹ میں اشتہارات شائع ہوجائیں گے‘ بین الاقوامی سرمایہ کارگروپس سے رابطے شروع ہوگئے‘7ممالک ترکی، ملائیشیا، قطر، امارات‘ جرمنی، فرانس اور نیدرلینڈز کے سرمایہ کاروںنے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔پی آئی اے ٹریڈیونین نے نجکاری کیخلاف ردعمل دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔فروخت کیلیے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہونگے۔