پریس کلب میں موسمیاتی رپورٹنگ میں بہتری کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

March 30, 2024

کراچی(پ ر)کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والے انٹر ایکٹیو سیشن موسمیاتی رپورٹنگ میں بہتری اور صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا ہے، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری نعمت خان، کلائمٹ ایکسپرٹ عافیہ سلام اور موسمیات کے حوالے سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے شرکت کی ،سیشن میں آب و ہوا کی تبدیلی اور اس کے اثرات کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے انحطاط کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت پر بحث کی گئی، فاطمہ ارشد نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔