فاطمہ ثنا اور سدرہ امین کی چٹ پٹی گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں آج دیکھیں

March 30, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا اور سدرہ امین ہفتے کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں گی۔ دونوں نے دوران گفتگو بتایا کہ اگر ہمیں لڑکوں کے دِل سے کھیلنے کا شوق ہوتا تو کرکٹ نہ کھیل رہی ہوتیں۔ اتنے رشتے آئے ہیں کہ اِنسٹا گرام بھرا پڑا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواتین کرکٹرز سے اُن کی نجی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے بھی دلچسپ گفتگو ہوئی۔ حاضرین نے بھی سوال پوچھے اور اُن کے ساتھ مزیدار گیمز بھی کھیلے گئے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ رات 11 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔