خیرپور، 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ، میڈیکل رپورٹ جاری

March 30, 2024

اسکرین گریب

خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق تینوں بچوں کی موت صندوق میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دم گھنٹے کے باعث بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا تھا۔

واضح رہے کہ خیرپور میں تین روز قبل ایک ہی خاندان کے 3 بچوں کی لاشیں گھر میں صندوق سے ملیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے حوالے سے دو افراد زیرِ تفتیش ہیں۔