بلوچستان: 10 اضلاع میں آج گیس کی فراہمی بند رہے گی

March 30, 2024

بلوچستان کے 10 اضلاع میں آج سوئی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی پائپ لائن کی مرمت کی وجہ سے صبح 6 سے دوپہر 1 بجے تک بند ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ پشین، زیارت، مستونگ، قلات، ڈھاڈر، سبی، ہیل پٹ اور بھاگ میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی،ڈیرہ الہیار اور اوستہ محمد میں بھی گیس بند رہے گی۔