اسلام آباد: مارکیٹس کے واش روم اپ گریڈ کرنے کا معاہدہ

March 30, 2024

فائل فوٹو

آئی سی سی آئی اور سی ڈی اے کے درمیان اسلام آباد کی مارکیٹس کے واش روم اپ گریڈ کرنے کا معاہدہ ہو گیا۔

آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر اور سی ڈی اے ڈائریکٹر معشوق علی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس حوالے سےاحسن ظفر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے لیے آئی سی سی آئی، سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کرے گا۔

احسن بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر واش رومز کی دیکھ بھال اور معیار برقرار رکھنے کی ذمے داری لے گا، چیمبر اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی بنائے گا۔