ڈسکہ: ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

March 30, 2024

فائل فوٹو

ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزم کو ڈسکہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے 40 تولے سونا، ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 4 ماہ قبل گھر کے تالے توڑ کر چوری کی تھی۔