گھریلو ٹوٹکے

April 07, 2024

دانت سفید کرنے کا طریقہ

لونگ کا تیل دو سے تین قطرے ٹوتھ برش پر ٹپکا کر اچھی طر ح برش کریں، پھر دیکھیں دانت کیسے موتیوں کی طر ح چمک اُٹھتے ہیں۔ ہفتے میں ایک بار بھی کرلیں تو کافی ہے ،یہ کرنے کے بعد آپ کو کسی اور ٹوٹکے کی ضرروت نہیں پڑے گی۔

نیند کی کمی کے لیے

خربوزے کے بیج ایک چھٹانک ،پانی میں پیس کر گُڑ میں شیرہ بنا کر اس کے چاول بنا کر کھائیں تو خوب نیند آتی اور چہرہ بھی نکھر جاتا ہے۔

شوگر کے لیے

کالے جو ،کوڑ تنبہ ،کلونجی ،میتھرے برابر وزن لے کر پیش لیں اوت فل سائز کے کیپسول بھر لیں دو کیپسول صبح اور دو شام میںپانی کے ساتھ لیں۔مسلسل تین دن کھائیں اور باقاعدہ شوگر چیک کرتے رہیں۔

بینائی تیز کرنے کے لیے

پندرہ بادام دو چائے کے چمچے سونف ،تین کالی مرچوں کو نہار منہایک گلاس دودھ کے ساتھ چبا کر کھالیں۔

انگور کھانے کے فوائد

اس کے کھانے سے پھیپھڑوں کو طاقت ملتی ہئے۔ زکام کھانسی دور ہوتی ہے۔بلغم باہر نکلتا ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ انگور کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔

آلو بخارےکا استعمال

اس کا مسلسل استعمال جس میں ہونے والی خارش میں فائدے مند ہے۔