کراچی: گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق

April 12, 2024

کراچی کے علاقے گلشن اقبال چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تراب زیدی نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد، ماڑی پور اور کورنگی ایک نمبر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار نعیم سادہ کپڑوں میں ہوٹل پر بیٹھا تھا۔

ادھر ڈیفنس فیز 8 میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر چوری ہوگئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان 30 تولہ سونا، 44 لاکھ روپے اور دیگر سامان لے گئے۔