خیبر پختون خوا حکومت کے اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات

April 12, 2024

ـــ فائل فوٹو

خیبر پختون خوا حکومت نے اخراجات کو کنٹرول میں کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

صوبے میں ایک ماہ کے لیے نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور محکمۂ خزانہ نے کفایت شعاری پلان سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، ایمبولینسز کے علاوہ کسی بھی گاڑی کی خریداری پر پابندی عائد ہے، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج معالجے پر بھی پابندی ہوگی اور غیر مستقل ملازمین کو کسی صورت مستقل نہیں کیا جائے گا۔