نوشہرہ‘ زائد کرائے وصول کرنے پر ڈرائیوروں کو جرمانے

April 13, 2024

پشاور(اے پی پی)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد طارق خان نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ بس اور فلائنگ کوچ اڈہ نوشہرہ کینٹ میں اندرونِ شہر اور بیرونِ شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں بسوں، ویگن،فلائنگ کوچ اور رکشوں کے کرایوں کی جانچ پڑتال کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مسافروں سے کرائے سے متعلق دریافت کیا جس پر زیادہ کرایہ وصول کرنیوالی گاڑیوں سے مسافروں کو کرایہ واپس کیا گیا اور زیادہ کرایہ وصول کرنے پر ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈرائیوروں کو جاری شدہ کرایہ ناموں کے مطابق کرایہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ ٹریفک پولیس کو خود ساختہ کرایہ میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانوں کی ہدایات دی گئیں۔