ریسکیو1122 نے عید الفطر کے دوران 2560 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،بلال فیضی

April 14, 2024

پشاور (جنگ نیوز)ریسکیو 1122خیبر پختونخوا نے عید الفطر کے تین دنوں میں 2560ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جبکہ اس دوران صوبے بھر میں مختلف واقعات کے دوران 27افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق صوبے بھر میں 488ٹریفک حادثات رونما ہوئے، 1318میڈیکل، 511ریفریل، 102چھوٹی بڑی آگ، 55لڑائی جھگڑا اور جرائم اور 48دیگر واقعات رونما ہوئے۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 11 ڈوبنے کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ صوبے بھر میں مختلف واقعات کے دوران 27 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبے بھر میں مختلف واقعات کے دوران 2805 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، ریسکیو1122 کے صوبے بھر کے تمام ریسکیو سٹیشنز کھلے رہے۔