صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی نوشکی واقعہ کی مذمت

April 14, 2024

پشاور(اے پی پی)صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے نوشکی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نوشکی واقعہ کی کا سن کر بہت دکھ ہوا، صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے والے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔