اسرائیل درست وقت پر ایران سے حملوں کی قیمت کا تعین کرے گا، بینی گینٹز

April 14, 2024

فائل فوٹو۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل درست وقت پر ایران سے حملوں کی قیمت کا تعین کرے گا۔

اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر جنگبینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل علاقائی اتحاد بنائے گا اور درست وقت پر ایرانی حملوں کی قیمت کا تعین کرے گا۔

اسرائیلی وزرات عظمٰی کے امیدوار بینی گانٹز نے کہا کہ ایران کے خلاف معاملہ ختم نہیں ہوا، علاقائی اتحادیوں کے ساتھ ایران کو جواب دیں گے۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن نے کہا ایرانی حملے کا مؤثر جواب اپنے مقررہ وقت پر دیں گے۔