پردیسیوں کی واپسی پر ٹرانسپورٹروں نے زائد کرایے وصول کرنا شروع کردیئے

April 15, 2024

پشاور ( وقائع نگار )مختلف علاقوں سے پردیسیو ں کی واپسی ٹرانسپورٹرز نے زائد کرایے وصول کرنا شروع کر دئے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے عید الفطر پر اپنے ابائی علاقوں جانیوالے افراد کی واپسی شروع ہو چکی ہے عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر پردیسیوں کی واپسی پر ٹرانسپوڑٹرز نے من پسند کرائے وصول کرنیکا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر متعلقہ انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے۔ اس پر شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی مختلف پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرایے لینے کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے