پشوری کاروان فاؤنڈیشن کیجانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد

April 15, 2024

پشاور ( وقائع نگار )پشوری کاروان فاؤنڈیشن کیجانب سے عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صدر ملک مہر الہی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تقریب میں ہندکوان تحفظ فاونڈیشن چیرمین امین حسین بابر، صدر ملک شان الہی، تحریک پاکستان ہندکوان صدر اکبر سیٹھی، پشاور چیمبر صدر سلمان الہی، سول ڈیفنس ایڈیشنل چیف خان گل اور دیگر معززین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔پشوری کاروان فاونڈیشن بانی ابرار حسین، چیرمین شھزاد احمد صدیقی، سرپرست اعلی کامران خان، صدر پروفیسر نثار احمد، سینیر نائب صدر ملک مستقیم، نائب صدر عامر سعید، فنانس سیکرٹری علی حیدر، میڈیا کواڈییٹر خلیل، لیگل ایڈواِئزر ایڈوکیٹ حماد نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پشوری کاروان صدر پروفیسر نثار نے فاونڈیشن کے قیام سے لے کر اب تک کے اغراض ومقاصد اور سالانہ آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ پشوری کاروان نے اپنے ہندکوان غریب اور نادار بھائیوںاور بہنوں کو اپنا روزگار مہیا کرنے کے لئے اب تک جو اقدامات کئے.