پوائنٹ آف سیل سسٹم کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے،فواد اسحق

April 15, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرر فواد اسحق نے ایس آر او کے ذریعے پوائنٹ آف سیل سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے تحفظات کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو مذکورہ ایس آر او پر نظرثانی کرے اس کو واضح کرکےنافذ کیا جائے۔ کاروباری طبقہ ٹیکس دینا چاہتی ہے کیونکہ ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی سے ہی معیشت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نےڈسٹری بیوشن کے کاروبار سے وابستہ افراد کے ہمراہ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاورظفر اقبال سے ریجنل ٹیکس آفس میں ملاقات کے دوران کیا وفد میں فاسٹ موونگ کنزویومر گڈز کے صدر عاطف شہزاد ٗ جنرل سیکرٹری خالد فاروق ملک ٗ اظہر خان اور دیگر شامل تھے جبکہ ملاقات کے دوران ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور بھی موجود تھیں۔