سڈنی میں چاقو سے حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

April 15, 2024

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو سے حملہ کرنے والے کی شناخت 40 سالہ جوئل کاؤچی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور شاید صرف خواتین ہی کونشانہ بنانا چاہتا تھا، چاقو حملے میں ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 5 خواتین ہیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین کی تعداد 12 ہے۔

سڈنی چاقو حملے میں مرنے والوں میں پاکستانی گارڈ فراز طاہر بھی شامل ہیں۔ حملہ آور کے والد کا کہنا ہے کہ اسے خواتین کے ساتھ مسائل تھے اور وہ چھریوں کا شوق رکھتا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو حملے کا یہ واقعہ پیش آیا تھا، حملہ آور پولیس اہلکار کی گولی سے مارا گیا تھا۔