الخدمت ہسپتال عید پر 1060 مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں

April 16, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)الخدمت فائڈیشن کے زیر انتظام الخدمت ہسپتال میں عید الفطر کے موقع پر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا عید کے تینوں ایام میں ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا ئی تھی جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹروں کو عید کے دنوں میں بھی آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور ڈاکٹر اقتد ار احمد روغان کے مطابق عید کے موقع پر معدے اور گگسٹروکی تکالیف میں مبتلا مریضوں کے علاوہ ایمرجنسی ڈیلیوری اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں نے ہسپتال کارخ کیا.الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 1060 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گٸیں.جس میں 72 نارمل ڈیلیوری اور سی سیکشن کے مریضوں کو ہسپتال لایا گیا. واضح رہے کہ عید الفطر کی تعطیلات سے قبل تماممام سٹاف کو 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ رکھنے اور مریضوں کو ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی.