کے ڈی اے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘شاہ رخ علی

April 16, 2024

پشاور(جنگ نیوز) ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے کہاہے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، تمام اہم شاہراہوں پر عوامی آگاہی کے مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ سیاحوں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عید تعطیلات کے دوران گلیات میں تقریباً 48 سے 50 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں۔ کے ڈی اے کی جانب سے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، مسلسل بارشوں میں سیاحوں کی نگرانی اور لینڈ سلائیڈنگ کی خطرات سے نمٹنے کے لیے کے ڈی اے نے مکمل انتظامات کر رکھے تھے، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا تعاون بھی قابل ستائش ہے۔