حضرت عبدالشکور ملنگ بابا چشتی کا سالانہ عرس اختتام پذیر

April 16, 2024

پشاور(جنگ نیوز) حضرت خواجہ عبدالشکور ملک بابا چشتی نظامی قادری ، سیف الادب ، بے نیاز ، حیات قلندر کا 49 واں سالانہ عرس مبارک زیر سرپرستی سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد مستعار ملنگ شاہ ثانی بابا چشتی نظامی قادری شکوری بمقام ہدایت آباد چمکنی شریف مین جی ٹی روڈ پشاور اختتام پذیر ہو گیا ۔ سہ روزہ عرس مبارک میں پاکستان اور دیگر ممالک سے بھی زائرین نے شرکت کی ۔ عرس کی تقریبات کا آغاز 13 اپریل کو بعد از نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا اور پرچم کشائی اوربعد ازنماز ظہر لنگر عام کا اہتمام کیا گیا جبکہ بعد از نماز عصر غسل روضہ مبارک دیا گیا اور چادریں چڑھائی گئیں نماز مغرب سے قبل دعا و روشنائی کی گئی اور بعد نماز عشاء لنگر عام کا اہتمام کیا گیا ۔اتوار 14 اپریل عرس کا دوسرے دن صبح قرآن خوانی سے آغاز کے بعد محفل قل شریف و محفل ختم خواجہ خواجگان کے ساتھ حمد و نعت ، محفل سماع ، کے بعد نماز ظہرلنگر عام کا اہتمام کیا گیا ۔