ملت ایکسپریس واقعہ، خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر

April 16, 2024

اسکرین گریب

ملت ایکسپریس میں تشدد کا شکار خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

خاتون کے بھائی نے کہا ہے کہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی۔

محرر تھانہ صدر جڑانوالہ نے کہا کہ ہمارے علاقے کا وقوعہ نہیں یہاں مقدمہ نہیں ہو سکتا۔

بھائی افضل نے کہا کہ بہاولپور میں متعلقہ تھانے میں مقدمے کے لیے درخواست بھجوا دی ہے، ٹرین میں واقعہ پیش آیا مقدمہ ریلوے پولیس درج کرے گی یا کوئی اور پولیس؟

واضح رہے کہ چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس کا اہلکار ضمانت پر آزاد ہوگیا تھا۔