شیر افضل مروت نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی روداد سنادی

April 16, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی روداد سنادی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالتی حکم کے برخلاف آج بھی جیل حکام ملاقات میں بیٹھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات والے کمرے میں بلب کی آڑ میں کیمرا لگایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملاقات کے کمرے میں بلب ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کےلیے لگایا گیا ہے۔