صوفی بزرگ حضرت خواجہ مولانا محمد یعقوب بگھارویؒ کا عرس 20 اپریل کو ہوگا

April 17, 2024

کیتھلے (نمائندہ جنگ) انجمن محبینِ مشائخِ بگھار شریف کے زیراہتمام خطہ پوٹھوہارکے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ مولانا محمد یعقوب بگھارویؒ آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف کہوٹہ کےسالانہ عرس مبارک کی تقریب20اپریل بروز ہفتہ نماز ظہر تا مغرب جامع مسجد غوثیہ سکپٹن روڈ کیتھلے میں زیرِ صدارت علامہ پرفیسر ڈاکٹر پیر ساجدالرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف منعقد ہو گی جس میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام اور نامور ثناء خوانانِ مصطفیٰ شرکت کریں گے۔ پرفیسر ڈاکٹر پیر ساجدالرحمٰن 18اپریل کو اپنے تبلیغی دورہ کے سلسلے میں برطانیہ پہنچ رہے ہیں وہ برطانیہ بھر میں دینی اور روحانی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔