سوئٹزر لینڈ کے شہر ’’دولیکن‘‘ میں پاکستانی فیملیز کی عید ملن

April 17, 2024

باصل( پ ر) سوئٹزر لینڈ کے شہر دولیکن میں عید کے پُرمسرت موقع پر شاہد نے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید ملن تقریب کا اہتمام کیا۔ عید ملن پارٹی میں خواتین کی طرف سے خوبصورت پاکستانی کپڑوں اور جیولری کے اسٹال لگائے گئے۔اس موقع پر خواتین نے مہندی بھی لگوائی۔ مردوں اور بچوں کے درمیان کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔ اس موقع پر پاکستانیوں کا کہنا تھا عید ملن پارٹی میں ہم مزے دار کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور انجوائے کیا۔ دولیکن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا اس طرح کی عید ملن پارٹی ہمارے لئے اس لئے بھی ضروریوے کہ ہم سب کو اکھٹے مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور ہمارے بچوں کے درمیان بھی روابط مضبوط ہوتے ہیں تمام فیملیز نے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کو مضبوط بنانے میں اپنے اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی ۔ آخر میں پاکستانیوں نے ملکی سلامتی کیلئے دعا کی۔