وٹامن P12ذہنی صحت کے لئے بہترین ہے، طبی ماہرین

April 17, 2024

لندن( نیوز ڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن پی 12دماغ پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق متعدد مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن ڈی، یا سن شائن وٹامن ہڈیوں اور مدافعتی نظام کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن یہ اس کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔محققین جزوی طور پر وٹامن ڈی کی کمی کے منفی اثرات کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وٹامن ڈی یادداشت کو مضبوط اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی دماغی حجم میں کمی کا سبب بنتی ہے۔یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی زیر قیادت یو کے بائیو بینک میں 295,000سے زیادہ جینیاتی پروفائلز پر مشتمل مطالعہ کیا گیا جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ وٹامن ڈی کی کمی کو درست کرنے سے ڈیمنشیا کے 17 فیصد کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار افراد یادداشت سے متعلق امتحان میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ الزائمر ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی اعلیٰ سطح بہتر علمی فعل سے وابستہ ہے، وٹامن ڈی کی صحت مند سطح ایک مضبوط یادداشت کو فروغ دیتی ہے۔