بلوچستان: آسمانی بجلی، چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

April 17, 2024

---فائل فوٹو

بلوچستان میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

صوبائی حکومت کےترجمان شاہد رند نے بتایا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 132 گھروں کو اور متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں۔