اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع بلاواسطہ نہیں براہ راست ہے، روس

April 17, 2024

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)

اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر روس نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان حالیہ تنازع بلاواسطہ نہیں براہ راست ہے۔

ترجمان کریملن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ جب کسی ملک کا قونصل خانہ تباہ کر دیا جائے تو یہ بلاواسطہ نہیں براہ راست تنازع ہوتا ہے۔

ترجمان کریملندیمتری پیسکوف نے کہا کہ تنازع میں اضافہ اسرائیل، ایران اور پورے خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا خطے کی حالیہ کشیدگی میں اضافہ رُکوانے کیلئے اسرائیل اور ایران دونوں سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک سے معقول تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔