حکومت نے 15 روزہ نیلامی میں 538 ارب کے ٹی بلز فروخت کیے، اسٹیٹ بینک

April 17, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے 15 روزہ نیلامی میں 538 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔

کراچی سے مرکزی بینک کے مطابق حکومت کا ہدف 525 ارب مالیت کے بلز نیلام کرنے کا تھا۔ سرمایہ کاروں نے بلز خریداری کیلئے 1342 ارب مالیت کی پیشکش ارسال کی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے 82 ارب مالیت کے بلز فروخت کیے ہیں۔ تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 21.66 فیصد برقرار رہی۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے 6 ماہ کے 13 ارب مالیت کے بلز فروخت کئے ہیں۔ چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1 بیسسز پوائنٹ کم ہوکر 21.387 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے 12 ماہ کے 442 ارب مالیت کے بلز فروخت کئے ہیں۔ بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 20.898 فیصد رہی۔