ایمسٹرڈیم میں عیدالفطر کے حوالے سے بازار کا انعقاد

April 18, 2024

ایمسٹرڈیم (راجہ فاروق حیدر) شافیہ فاؤنڈیشن کی طرف سے عید الفطر کی خوشی میں خواتین کیلئے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں چاند رات کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس ایونٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک، درود شریف، ذکر شریف اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ خصوصی بیان کیا گیا جب کہ خواتین کو افطار کرائی گئی ۔ شافعہ فاؤنڈیشن کی طرف سے مہندی، مصنوعی زیورات اور پاکستانی خواتین کے کپڑوں کے اسٹال لگائے گئے تھے ۔خواتین کو مہندی لگانےکیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔