جرمن فلم ’’دی ٹیچرز لاؤنج‘‘ کیلئے AUDIENCESایوارڈ

April 18, 2024

برسلز( نمائندہ جنگ ) یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے دیا جانے والا سالانہ LUX AUDIENCES AWARD جرمن فلم ’’دی ٹیچرز لاؤنج‘‘ نے حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ برسلز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ یورپین پارلیمنٹ اور یورپین فلم اکیڈمی، یورپین کمیشن اور یورپین سینما مالکان کی تنظیم یوروپا سینماز کے تعاون سے دیا جاتا ہے جس میں سال کی بہترین یورپین فلم کا فیصلہ ناظرین کی ووٹنگ کی بنیاد پر ہوتا اس مرتبہ اس ایوارڈ کیلئے 5 فلمیں منتخب کی گئی تھیں جن میں سے ’’ دی ٹیچرز لاؤنج ‘‘ کو اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔ لکس ایوارڈ کیلئے جو دیگر 4فلمیں منتخب ہوئی تھیں ان میں شہد کی مکھیوں کی 20,000 اقسام، گرے ہوئے پتے، آن دی ایڈمینٹ اور سموک سونا سسٹرہڈ شامل تھیں۔ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے یہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ 2020 میں شروع کیا گیا تھا جو اب تک سالانہ بنیادوں پر تسلسل سے جاری ہے۔